جمعرات 17 ستمبر 2026 - 15:40
اتحاد امت وقت کی ضرورت؛ استعماری قوتیں مسلمانوں میں فروعی اختلافات کو نمایاں کر رہی ہیں، مولانا ذوالفقار انصاری

حوزہ/بلتستان یونیورسٹی میں منعقدہ ہفتہ وار دروس میں حجت الاسلام شیخ ذوالفقار انصاری نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین قرآن کا صریح حکم ہے اور پیغمبرِ اکرمؐ کی سیرتِ طیبہ، قوتِ برداشت اور عالی ظرفی اُمتِ مسلمہ کے لیے بہترین مشعلِ راہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلتستان یونیورسٹی کے دفترِ مشیر اُمور طلبہ (ایس اے) کے زیرِ اہتمام ولادتِ باسعادتِ حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی مناسبت سے جاری سلسلہ ہائے دروس کا چوتھا اور آخری سیشن اختتام پذیر ہوگیا۔

سیشن کا عنوان ”رسول الله کا اُسوہ حسنہ اور موجودہ دور میں عدمِ برداشت و فرقہ وارانہ کشیدگی کا حل“ تھا۔

تقریب کے مہمان حجت الاسلام شیخ ذوالفقار علی انصاریؔ نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ اتحاد بین المسلمین قرآن کا صریح حکم ہے اور پیغمبرِ اکرمؐ کی سیرتِ طیبہ، قوتِ برداشت اور عالی ظرفی اُمتِ مسلمہ کے لئے بہترین مشعلِ راہ ہے۔

اتحاد امت وقت کی ضرورت؛ استعماری قوتیں مسلمانوں میں فروعی اختلافات کو نمایاں کر رہی ہیں، مولانا ذوالفقار انصاری

انہوں نے معاشرے میں عدمِ برداشت اور فرقہ واریت کا سبب بننے والی وجوہات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دین کو گہرائی سے سمجھے بغیر سطحی بنیادوں پر نتائج اخذ کرنا اور کلمہ گو مسلمانوں کی تکفیر کرنا دراصل استعماری اور طاغوتی طاقتوں کے ”تقسیم کرو اور حکومت کرو“ کے ایجنڈے کو تقویت پہنچاتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ استعماری قوتیں مسلمانوں کے درمیانی محض چند فیصد فروعی اختلافات کو نمایاں کرتی ہیں؛ لہٰذا تمام مکاتبِ فکر کے علماء و دانشوروں کو چاہیے کہ وہ باہمی تنازعات سے گریز کرتے ہوئے ایک اللہ، ایک رسولؐ، ایک قرآن اور ایک کعبہ جیسے اسی سے نوے فیصد دینی مشترکات پر متحد ہوں اور سیرتِ نبویؐ کی روشنی میں بلا تفریق تمام انسانوں کا احترام کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha